میوزک بینڈ ’’جل‘‘ کو اداکاری کی وجہ سے چھوڑا، فرحان سعید

منگل 25 فروری 2020 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے میوزک بینڈ ’’جل‘‘ کو چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ایک میوزک بینڈ کے ساتھ مسلسل چلا جائے ، انہوں نے جب بینڈ کو چھوڑا تو ان کا رجحان اداکاری کی طرف تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لئے گایا گیا گانا ’’تیار ہو‘‘ اچھا تھا لیکن لوگوں کوعلی ظفر کے گانے ’’سیٹھی بجے گی‘‘ کے گانے جیسی توقعات تھیں، اسی لئے لوگوں نے پسند نہیں کیا۔

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ سیاست سے زیادہ لگائو نہیں ہے اور انہیں عمران خان کو ووٹ دینے پر فخر ہے۔ فرحان سعید فلم’’ٹچ بٹن‘‘ میں اداکارہ ایمان علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 10:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :