جمہوریہ چیک میں جاری ڈزنی پلس سیریز کی شوٹنگ منسوخ

ہفتہ 14 مارچ 2020 14:20

پراگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2020ء) ڈزنی پلس سیریز’دی فالکن اینڈ دی ونٹر سولجر‘ کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمہوریہ چیک کی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی وجہ سے فلموں ، ہائی سکول اور ابتدائی کلاسوں، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد پراگ فلم فیسٹیول کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ ڈزنی پلس سیریز کی شوٹنگ گذشتہ ہفتے پراگ میں شروع ہوئی تھی جسے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث فوری طور پر روک دیا گیا۔

وقت اشاعت : 14/03/2020 - 14:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :