پاکستان کے معروف گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا فرشتہ ریلیز کر دیا

طاہر شاہ نے نئے گانے کے جاری ہونے کا اعلان اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا

ہفتہ 11 اپریل 2020 12:05

پاکستان کے معروف گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا فرشتہ ریلیز کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2020ء) پاکستان کے معروف گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا ہے جس کا عنوان ’فرشتہ‘ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ’آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ نامی گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ نے گزشتہ روز اپنا ایک اور نیا گانا ریلیز کردیا ہے جس کا عنوان ’فرشتہ‘ ہے، طاہر شاہ نے اپنے نئے گانے کے جاری ہونے کا اعلان اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

گزشتہ روز معروف گلوکار طاہر شاہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے ’فرشتہ‘ کی ایک تصویر شیئر کی ، ساتھ ہی لکھا کہ’بچے زمین کے فرشتے ہوتے ہیں۔گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ طاہر شاہ استعمال کیا اور اٴْس کے ساتھ ہی اٴْنہوں نے اپنے نئے گانے کی یوٹیوب ویڈیو لنک بھی مداحوں سے شیئر کیا۔

(جاری ہے)

طاہر شاہ کے گانے کی کہانی ایک لڑکے کی گرد گھوم رہی ہے جو ایک محل کا راجا ہوتا ہے اور اٴْسے ایک پری مل جاتی ہے جسے وہ اپنے محل لے کر آجاتا ہے۔

اٴْنہوں نے اپنے گانے ’فرشتہ‘ میں پھولوں کو اور انسان کو فرشتوں سے تشبیہ دی ہے کہ فرشتے اٴْن خاموش پھولوں کی طرح ہوتے ہیں جو اپنی خوشبو سے پورے باغ کو مہکا دیتے ہیں جبکہ انسان کے لیے کہا ہے کہ’انسان فرشتہ سا ہے۔طاہر شاہ کے اِس گانے کی ویڈیو 3D اینیمیٹیڈ کارٹون پر مبنی ہے جس میں کوئی حقیقی جگہ یا انسان نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیو 3D اینیمیٹیڈ کارٹون کی طرح بنائی گئی ہے۔

گلوکار کے اِس گانے کو اب تک 86 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ طاہر شاہ نے 2013 میں ’’آئی ٹو آئی‘‘ گانے سے شہرت پائی تھی جبکہ 2016 میں اٴْن کے گانے ’’اینجل‘‘ نے بھی دھوم مچادی تھی۔اینجل کو ایریزونا میں ہونے والے ایپکس شارٹ فلم اینڈ میوزک ویڈیو فیسٹیول میں ایپکس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا اور ان دونوں گانوں کی شاعری اور طاہر شاہ کے ویڈیو بنانے کے انداز پر اٴْنہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا تاہم اس کے باوجود بھی طاہر شاہ کے دونوں گانے بیحد مقبول ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 11/04/2020 - 12:05:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :