جیسے رات کے بعد دن کا ہونا طے ہے اسی طرح مشکلات کے بعد آسانیاں بھی آتی ہیں ‘ سائرہ نسیم

جو لوگ ذہنی پریشانی کا شکار ہیں ان کے ارد گرد موجود لوگوں کو ان کی مثبت کونسلنگ کرنی چاہیے ‘ انٹر ویو

بدھ 15 اپریل 2020 12:10

جیسے رات کے بعد دن کا ہونا طے ہے اسی طرح مشکلات کے بعد آسانیاں بھی آتی ہیں ‘ سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2020ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ زندگی میں اچھے برے حالات آتے رہتے ہیں اور ہمیں ان کا مقابلہ کرنا چاہیے ، جیسے رات کے بعد دن کا ہونا طے ہے اسی طرح مشکلات کے بعد آسانیاں بھی آتی ہیں او رمشکل کے پیچھے کوئی نہ کوئی حکمت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ ذہنی دبائو کا شکار ہو رہے ہیں اس لئے انہیں مثبت سوچنا چاہیے اور خدا کی ذات سے اچھے کی امید رکھنی چاہیے ۔

انشا اللہ اچھا وقت بھی آئے گا اور ہماری ساری مشکلیں دور ہو جائیں گی ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ موجودہ حالات میں جو لوگ ذہنی پریشانی کا شکار ہیں ان کے ارد گرد موجود لوگوں کو ان کی مثبت کونسلنگ کا فریضہ سر انجام دینا چاہیے اور موجودہ حالات میں یہ بھی ایک بڑی نیکی ہے ۔
وقت اشاعت : 15/04/2020 - 12:10:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :