ڈرامہ سیریز”نرس“کی ریکارڈنگ مکمل بہت جلد آن ایئرہوجائے گا جمال شاہ

جمعہ 9 مارچ 2007 16:02

اسلا م آباد(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار09 مارچ2007) نرسنگ کے مقدس پیشے کی ترجمانی کے لیے بنانیوالاڈرامہ سیریزنرس کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے ڈرامے کی ریکارڈنگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ اس کی تدوین کا کام جاری ہے اس کے مصنف سہیل پرواز ہدایتکار جمال شاہ نگران ہدایتکار عباس کاکڑ ہیں پچاس منٹ دورانیے کے ڈرامہ سیریز نرس کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر انورعزیز جبکہ معاون ہدایتکار عبدالرؤف خان فواد خان ارشد کھوکھر اور عمار لاثانی ہیں نمایاں فنکاروں میں جمال شاہ رشید نازفاطمہ آصف شاہ عذراآفتاب وسیمہ یونس عظیم سجاد عمران اختر ترین اسد کاکڑ شفیق بلوچ شبیر شاہ جلال فرحانہ مقصود ناجیہ بیگ نیہا بیگ حسن نعمان ارشد حسین فلمسٹار امان حور یاسر راجہ شگفتہ قریشی رخسانہ طاہرہ اعوان شگفتہ فیض ثروت علی ناصر خان جاوید بابر زبیر اختر ہارون کیانی رزاق خان باطن فاروقی عفت چوہدری عطیہ خان خواجہ زوہیب غزالہ بٹ کے ایم رانا احسن قادر عاصمہ مغل غزالہ عینی بخاری سائرہ خان مظہر ملک ہادی آصف شیخ شاہد نذیر اوررفیق کمبوہ شامل ہیں سولہ اقساط پر مشتمل ڈرامہ سیریز نرس کے کیمرہ مین شہزاد بن یحی ہیں جبکہ سراج الحق اس کی ایڈیٹنگ کررہے ہیں اس ڈرامے میں نرسنگ کے پیشے کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان قربازنیوں ذکرکیاگیا ہے جو نرسنگ کا پیشہ اپنانے والی خواتین کودینا پڑتی ہیں لیکن اس کے باوجود اس پیشے کو کبھی بھی اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا گیا یہ صرف ایک نرس ہی جانتی ہے کہ فرض کی ادائیگی کے دوران اسے کن کن مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے اور کس کس کی ہوسناک نظروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے سہیل پرواز کی عمدہ تحریر کو ہدایتکار جمال شاہ نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں بنایا ہے جویقیناً ناظرین کوپسند آئے گا اس ضمن میں ہدایتکارجمال شاہ نے بتایا کہ معاشرے کی انہی منافقوں تضادات اوردوہرے معیار سے پردہ اٹھانے کے لیے ڈرامہ نرس پیش کیا جارہا ہے ناظرین کو اس سیریز میں ہر ہفتے ایک نئی اورچونکا دینے والی حقیقت سے نزدیک ترین کہانی دیکھنے کوملے گی عوام کوجمال شاہ فردوس اور فاطمہ ایک طویل مدت کے بعد اس ڈرامے میں بالکل نئے اور مختلف کردار میں نظر آئیں گے ہنر کدہ پروڈکشن اور جی ٹی زیڈ کے بیز تلے بننے کوالے اس ڈرامے کا کرکزی خیال نرسنگ کے پیشے کے حوالے سے ہمارے معاشرے میں نرس وہ ستم رسیدہ عورت جو اپنی زندگی کی قربانی دیکر اپنی خواہشات کا گلہ گھونٹ کر اور پانی گھریلو زندگی امن وسکون دائر پر لگا کر انسانیت کی خدمت کے لیے گھر سے نکلتی ہے یہ سیریز مختلف مقاصد کو پیش نظر رکھ کر پیش کیاجارہا ہے جس میں معاشرے کی کوتاہیوں کا مداوا کیا جائے نرس کے حقیقی امیج کو منظر عام پر لایاجائے نرس کی عزت ووقار کی اہمیت اجاگر کی جائے اورنرسوں کی نجی معاشرتی اور پیشہ وارانہ مسائل پر نہ صرف روشنی ڈالی جائے بلکہ ان کا حل بھی پیش کیا جائے عام آدمی کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ نرس کسی کی بھی بہن بیٹی یاماں ہے جو اپنے رشتوں کوجوڑ کرمحض دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے میدان میں آتی ہے۔

وقت اشاعت : 09/03/2007 - 16:02:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :