غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مخالفت پراداکارہ سوزن سارینڈن ، میلیسا بریرا کو فلم پراجیکٹس سے نکال دیا گیا

جمعہ 24 نومبر 2023 16:11

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مخالفت پراداکارہ سوزن سارینڈن ، میلیسا بریرا کو فلم پراجیکٹس سے نکال دیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2023ء) ہالی ووڈ فلم و ٹی وی پروڈکشن کمپنیوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سوزن سارینڈن اور ابھرتی ہوئی اداکارہ میلیسا بریرا کو فلسطینی شہریوں کی حمایت اور غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی مخالفت کرنے پر اپنے پراجیکٹس سے نکال دیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونائیٹڈ ٹیلنٹ ایجنسی کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایجنسی نے گزشتہ ہفتے نیویارک میں ایک ریلی میں ریمارکس دینے کے بعد اداکارہ سوزن سارینڈن کو چھوڑ دیا،تاہم ترجمان نے اس فیصلے کی وضاحت نہیں کی۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے اداکارہ سوزن سارینڈن کی ریلی کے دوران وڈیو پبلش کی جس میں اداکارہ نے غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا جہاں 7اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ یہود دشمنی اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہیں ۔ اسی طرح ایک اور واقعہ میں سپائی گلاس میڈیا گروپ نےغزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے پر اداکارہ میلیسا بریرا کو ہارر فلم سیریز’’ سکریم ‘‘ سے نکالنے کی تصدیق ہے۔

اداکارہ میلیسا بریرا نے ایک پوسٹ میں کہا کہ مغربی میڈیا صرف ایک طرف کی تصویر دکھاتا ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں جب مناسب لگے گا وہ بولتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہود دشمنی اور اسلامو فوبیا کی مذمت کرتی ہیں،وہ لوگوں کے خلاف نفرت اور تعصب کی مذمت کرتی ہیں،ازمین پر ہر فرد مذہب، نسل، جنس ا سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر مساوی انسانی حقوق، وقار اور آزادی کے مستحق ہیں۔
وقت اشاعت : 24/11/2023 - 16:11:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :