رمضان المبارک میں میرے لئے خوشی کیساتھ ساتھ اداسی بھی ہوتی ہے ‘ ہما علی

اس ماہ مقدس میں مجھے دنیا کی عظیم ترین ہستی اپنی والدہ کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنا پڑا تھا

منگل 5 مئی 2020 11:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میںمیرے لئے خوشی کے ساتھ ساتھ اداسی بھی ہوتی ہے ، اس ماہ مقدس میں مجھے دنیا کی عظیم ترین ہستی اپنی والدہ کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں نیک عمل کی بے پناہ فضیلتیں ہیں اوربالخصوص روزہ رکھنے کا جو اجر ہے وہ خدا کی ذات جانتی ہے ۔

رمضان المبارک ہم سب کے لئے بڑا مقصد اور خوشی کا مہینہ ہے لیکن میں اس ماہ میں میں غمگین بھی ہو جاتی ہوں کیونکہ مجھے سب سے عظیم ہستی اپنی والدہ کی جدائی کا صدمہ اٹھانا پڑا تھا ۔ایک مسلمان ہونے کے ناطے میرا یہ ایمان ہے کہ جوشخص اس دنیا میں آیا ہے اس نے واپس بھی جانا ہے ۔میری خدا سے دعا ہے کہ میری والدہ کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور ان کی تمام منزلیں آسان کرے ۔
وقت اشاعت : 05/05/2020 - 11:28:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :