بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کے اداکار پر سنگین الزامات

خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا، بذریعہ واٹس ایپ نوٹس بھیج دیاگیا

منگل 19 مئی 2020 22:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) معروف بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے نوٹس بھیج دیا گیا ہے لیکن انہوں نے اب تک اس کا جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

وکیل کے مطابق یہ نوٹس 7 مئی کو عالیہ صدیقی کی جانب سے نوازالدین صدیقی کو بھیجا گیا، نوازالدین صدیقی نے اب تک اس پر کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، میرا خیال ہے وہ اس نوٹس کو نظرانداز کررہے ہیں، نوٹس میں عالیہ نے نوازالدین سے خلع مانگنے کے ساتھ خرچا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔وکیل نے مزید بتایا کہ میں اس نوٹس کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ نوازالدین صدیقی کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں اور وہ ان کے اور ان کی فیملی کے لیے کافی حساس ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی اور عالیہ کی شادی کو 10 سال کا عرصہ ہوچکا ہے، ان کے دو بچے بھی ہیں۔۔
وقت اشاعت : 19/05/2020 - 22:53:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :