}اچھا میوزک فلم کی کامیابی میں اہم کرداراداکرتاہے،شاعراکرم خیال

اتوار 31 مئی 2020 20:10

د*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف گیت نگاراکرم خیال نے کہا ہے کہ کہانی اور اچھا میوزک فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس کی ماضی میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بہت سی فلمیں ایسی ہیں جو گیتوں کی وجہ سے سپر ہٹ ہوئیں،اچھی کہانی ، اچھے موضوعات فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،اکرم خیال نے کہا کہ معاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ اس بنا ء پر ہورہا ہے کہ ہم ہر شے میں کیڑے نکالنا شروع کردیتے ہیں ، ہر چیز میں ہمیں برائی نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

اکرم خیال نے کہا کہ گلوبل کلچر اب ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کو زندہ رکھنے میں اچھی تربیت اہم کردارادا کرسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 31/05/2020 - 20:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :