راحت فتح علی خان ودیگر پاکستانیوں کا واجد علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
واجد علینے راحت فتح علی خان کے گانوں سریلی اکھیوں والے دغاباز نیناں اورمست دو نین کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی
پیر 1 جون 2020 22:56
(جاری ہے)
راحت فتح علی خان کے تینوں مذکورہ گانے بولی وڈ دبنگ خان سلمان خان پر فلمائے گئے اور تینوں گانوں نے کافی مقبولیت حاصل کی۔
اپنے گانوں کی موسیقی ترتیب دینے والے واجد علی کی موت راحت فتح علی خان نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو میں موسیقار کی مغرت کے لیے بھی دعا کی۔راحت فتح علی خان مختصر ویڈیو میں بے حد جذباتی دکھائی دیے اور انہوں نے واجد علی کو اپنے بھائیوں سے بڑھ کر قرار دیا اور کہا کہ ان کی موت کا دکھ اب وہ ساری زندگی لے کر زندہ رہیں گے۔گلوکار نے واجد علی کو بہترین موسیقار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے زندگی کو خدا حافظ کہنے میں جلدی کی۔راحت فتح علی خان نے ٹوئٹر پر واجد علی کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔راحت فتح علی خان کی طرح گلوکار علی ظفر نے بھی واجد علی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ گزارے گئے اپنے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہ دن آج بھی یاد ہے جب واجد علی نے چشم بدور کا گانا ڈشکیوں کمپوز کیا تھا۔راحت فتح علی خان کے علاوہ عدنان صدیقی نے بھی واجد علی کی موت افسوس کا اظہار کیا۔عدنان صدیقی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ساجد اور واجد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی یادگیریاں بھی لکھیں اور لمبی پوسٹ میں واجد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔اداکار نے رواں سال کو اپنے لیے سب سے نقصان کار سال ثابت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اس سال ہی اپنے دوست اور بھائی واجد علی خان کو کھودیا اور ان کے چلے جانے سے ان کے اور واجد کے درمیان بہت ساری باتیں ادھوری رہ گئیں۔
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 22:56:36
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Lollywood
Bollywood
Hollywood
Theater
Television
Music
Radio
Fashion
Other
Movies
News
Articles
Gallery
Videos
Showbiz Programs
Showbiz Stars
Famous Showbiz Stars
Kevin Durand
Holliday Grainger
Elsa Pataky
Suhaee Abro
Hema Malini
Jensen Ackles
Peter Stormare
Jawad Ahmad
Additi Gupta
Saima Noor
Richard Gere
Saheefa Jabbar Khattak
Showbiz News In Urdu
-
کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی
-
میٹ گالا، کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
کانزفلم فیسٹیول ، ریڈ کارپٹ کی میزبانی کتے کے سپرد کردی گئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی