اداکار دانش تیمور کا باقاعدہ گلوکاری کی تربیت حاصل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 جون 2020 21:43

اداکار دانش تیمور کا باقاعدہ گلوکاری کی تربیت حاصل کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2020ء) نامور اداکار دانش تیمور نے باقاعدہ گلوکاری کی تربیت حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار و میزبان دانش تیمور نے گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے اور وہ باقاعدہ گلوکاری کی تربیت حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

دانش تیمور نے کہا کہ گلوکاری میرا شوق ہے لیکن یہ مشکل فن ہے جسے بغیر کسی استاد کے نہیں سیکھا جا سکتا ۔ حالات بہتر ہوتے ہی کسی استاد کے زیر سایہ موسیقی کے تربیت حاصل کرنے کے بعد اس میدان میں قدم رکھوں گا۔

وقت اشاعت : 26/06/2020 - 21:43:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :