برطانوی سنگر پاکستانی گیتوں کی دیوانی

پاکستانی موسیقی دنیا بھر میں راج کر رہی ہے، ہماری پرانی فلموں کے سدا بہار گیت آج بھی سماعتوں میں رس گھولتے ہیں، فادیہ شبروز

ہفتہ 27 جون 2020 14:22

برطانوی سنگر پاکستانی گیتوں کی دیوانی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2020ء) پاکستانی نژاد برطانوی سنگر فادیہ شبروز نے کہا ہے کہ پاکستانی موسیقی دنیا بھر میں راج کر رہی ہے، ہماری پرانی فلموں کے سدا بہار گیت آج بھی سماعتوں میں رس گھولتے ہیں۔فادیہ شبروز نے کہا کہ میں برطانیہ میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے، ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے گیتوں اور غزلوں کو برطانیہ میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

مجھے سوشل میڈیا پر پاکستانی گیتوں کا غیر معمولی رسپانس ملتا ہے میری آواز میں ان گیتوں کو یوٹیوب پر لاکھوں میوزک لور پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے نغموں کی وڈیوز کی خوبصورتی پر خاص توجہ دیتی ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نئی نسل کی تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ فادیہ شبروز نے بتایا کہ مجھے پاکستان میں یوسف صلاح الدین کے مقبول پروگرام۔

ورثہ، میں بہت پزیرائی ملی، جب بھی پاکستان آتی ہوں ، ورثہ کی محفل موسیقی میں لازمی شریک ہوتی ہوں۔ اس موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے میری آوازاور انداز گائیکی کو سراہا، میں پاکستانی گیتوں کی دیوانی ہوں، میری آواز میں استاد نصرت فتح علی خان کا گیت، ’میرے رشکِ قمر‘ کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی۔ان دنوں کچھ سولو گیتوں پر کام کر رہی ہوں، اپنے نغموں کی تیاری کے دوران نئی نسل کی پسند کا خاص خیال رکھتی ہوں۔مجھے معلوم ہے ہماری نوجوان نسل موسیقی کی دلدادہ ہے، وہ جس گانے کو چاہتی ہے مقبولیت کے ا?سمان پر پہنچا دیتی ہے۔
وقت اشاعت : 27/06/2020 - 14:22:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :