بلال مقصود کو اپنی اور بپاشا کی ملاقات یاد ستانے لگی

ہفتہ 27 جون 2020 14:22

بلال مقصود کو اپنی اور بپاشا کی ملاقات یاد ستانے لگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2020ء) معروف پاکستانی بینڈ اسٹرنگز کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار اور انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود نے اپنی اور بھارتی اداکارہ بپاشا باسو کی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے کئی بڑے فنکاروں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے جن میں معروف اداکار فواد خان، ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان، عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم وغیرہ شامل ہیں۔

ان مشہور شخصیات کو ان کی قابلیت کے باعث سرحد پار بھی سراہا جاتا ہے۔پاکستان میوزک انڈسٹری کے ایک اور نمایاں گروپ اسٹرنگز کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے بھی بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں کے لیے گانے گائے ہیں، جن میں جان ابراہم اور سنجے دت کی فلم زندہ، شوٹ آئوٹ اٹ لوکھنڈوالا، مائے نیم از خا ن اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹرنگز کے رکن بلال مقصود نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 16 گھنٹے پہلے ایک پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی اور بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کی دو تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا ہے کہ ’بپاشا باسو ایک اچھا کھیل تھی۔

‘انہوں نے لکھا کہ اس تصویر میں بپاشا باسو اسٹیج پر اٴْس وقت آئیں جب وہ جان ابراہم کے کپڑوں کے اسٹور کی لانچنگ تقریب کے دوران ’سر کیے پہاڑ ‘ گانا گا رہے تھے۔
وقت اشاعت : 27/06/2020 - 14:22:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :