بھارتی فوج کی درندگی اب نا قابل برداشت ہو گئی ہے ‘ شاہدہ منی

عالمی طاقتوں اور تنظیموں کی خاموشی ثابت کرتی ہے سب کچھ ان کی آشیر باد سے ہو رہا ہے ‘ انٹر ویو

جمعہ 3 جولائی 2020 12:04

بھارتی فوج کی درندگی اب نا قابل برداشت ہو گئی ہے ‘ شاہدہ منی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) نامور گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی درندگی اب نا قابل برداشت ہو گئی ہے اور اگر اب بھی عالمی طاقتوں اور عالمی تنظیموں نے اس کا نوٹس نہ لیا تو ا س سے ثابت ہو جائے گا کہ بھارت ان کی آشیر باد سے سب کچھ کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ننھے بچے کے سامنے جس طرح اس کے نانے کو بھارتی درندوں نے وحشی طریقے سے شہید کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دل رکھنے والا ہر انسان دکھی اور رنجیدہ ہے لیکن بد قسمتی سے عالمی طاقتوں اور عالمی تنظیموں کی جانب سے اس پر ایک لفظ نہیں بولا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے آزادی کیلئے کوئی معجزہ کر دے تاکہ کشمیری اپنی خواہشات کے مطابق آزادی سے زندگی بسر کر سکیں۔
وقت اشاعت : 03/07/2020 - 12:04:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :