وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا، محب مرزا

منگل 11 اگست 2020 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وقت کے اتر چڑھائو سے پریشان ہونے کے بجائے ہمیشہ مثبت رہیں کیونکہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا اگر اچھا وقت نہیں رہا تو بُرا بھی گزر جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ محب مرزا حال ہی میں ڈرامہ سیریل’’دشمن جان‘‘ میں دکھائی دیے تھے،ڈرامے میں ان کے کام کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ان کی گزشتہ سال اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ سے شادی چودہ سال کی رفاقت کے بعد ختم ہو گئی جن سے ان کی ایک آٹھ سالہ بیٹی بھی ہے۔

وقت اشاعت : 11/08/2020 - 10:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :