اداکار موسیٰ خان اور میگھا جی نے جشنِ آزادی کی شاندار لائیو ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کی

پیر 17 اگست 2020 12:14

اداکار موسیٰ خان اور میگھا جی نے جشنِ آزادی کی شاندار لائیو ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2020ء) 14اگست کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل نے ایک زبردست لائیو ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا تھا جس کی ہوسٹنگ مشہور و معروفاداکار موسیٰ خان اوراداکارہ وگلوکارہ میگھا نے کی۔اس آزادی شومیں دونوںنے بہت ہی خوبصورت انداز میں جشنِ آزادی کی لائیو ٹرانسمیشن میں بھرپور رنگ بھرنے کی کوشش کی اس موقع پر اداکار موسیٰ خان کا کہنا تھا کہ میگھا جی ہماری انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں انکے ساتھ پہلی مرتبہ ہوسٹنگ کرنے کا موقع ملا پر مجھے ایسا لگا کہ جیسے ہم نے پہلے بھی ساتھ بہت سا کام کیا ہو میگھا جی نے بہت ہی فرینڈلی موڈ میں میرے ساتھ اس لائیو ٹرانسمیشن کو چار چاند لگا دیئے مجھے انکے ساتھ کام کر کے پتا چلا کہ یہ آرٹسٹ ہی اچھی نہیں بلکہ انسان بھی بہت ہی اچھی ہیں میرے دل میں انکے لئے اور بھی قدربڑھ گئی ہے اس شو کا اہتمام معروف شوبزصحافی شجرالدین شجر نے کیا تھا جبکہ شو میں خاص طور پرشوبزسے و ابستہ شخصیات نے شرکت کی جن میں اداکارہ عذرا آفتاب، گلوکارطارق طافو، مشال جٹ، سہراب افگن، سجادطافو، ملائکہ علی، مسکان لیاقت، الیناخان، عمران ھاشمی، خضر سلمان، عروج فاطمہ، کالے خاں، روحیل وقار،کامیڈین غفار لہری، امان سوہنا، فاطمہ ناز، حمد، رمشاہ،وغیرہ شامل تھیں۔

(جاری ہے)

آخر میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور شادی ٹرانسمیشن میں مشہور ومعروف فنکاروں کے ساتھ ساتھ سنگرز اور نئے آرٹسٹوں کو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا بھر پور موقع دیا گیا۔
وقت اشاعت : 17/08/2020 - 12:14:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :