6 ستمبر کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخردن ہے ‘ شوبز شخصیات

دشمن کو واضح پیغام ہے پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ سلامت نہیں رہے گی ‘قوی خان ، جاوید شیخ، شان ،سائرہ نسیم و دیگر

ہفتہ 5 ستمبر 2020 12:25

6 ستمبر کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخردن ہے ‘ شوبز شخصیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2020ء) شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخردن ہے ،یہ تجدید عہد کا دن ہے جس میں دشمن کے لئے واضح اور دوٹوک پیغام ہے کہ اگر اس نے پاکستان کی طرف حقارت اور میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو وہ آنکھ پھوڑ دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار قوی خان ، جاوید شیخ، شان ،سید نور ،سنگیتا بیگم ، بابر علی ، سعود، احسن خان ،سائرہ نسیم، شبنم مجید اور عارف لوہارنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج اور غیور قوم نے 1965ء میں افرادی قوت اور دفاعی وسائل کے لحاظ سے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کو ناکوں چنے چبوا کر ثابت کیا کہ جنگوںمیں تعداد اور وسائل نہیںلڑتے بلکہ جذبے لڑتے ہیں اور دنیا کا کوئی ملک پاکستان کو اس میدان میں شکست نہیںدے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 6ستمبر 1965 کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخردن ہے جب پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا اور بھارت آج تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بہادر افواج نے ہر محاذ پر دشمن کی جارحیت اور پیش قدمی کو حب الوطنی کے جذبے اورپیشہ وارانہ مہارتوں سے روکا ہی نہیں بلکہ انہیں پسپا ہونے پر بھی مجبور کیا۔
وقت اشاعت : 05/09/2020 - 12:25:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :