زنجیر میڈیا شیرمیاندادخان کے گانے ’’میرا ڈھولا ڈاہڈا سوہنا‘‘ کی کامیابی پر تقریب کا اہتمام کرے گا

’’ایک شام شیرمیاندادخاں کے نام‘‘ میں معروف شوبز شخصیات شریک ہوں گی جو شیرمیاندادخان بارے اپنے خیالات پیش کرینگی

بدھ 7 اکتوبر 2020 13:12

زنجیر میڈیا شیرمیاندادخان کے گانے ’’میرا ڈھولا ڈاہڈا سوہنا‘‘ کی کامیابی پر تقریب کا اہتمام کرے گا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ استاد شیرمیاندادخان کے گانے’’میرا ڈھولا ڈاہڈا سوہنا‘‘ کی کامیابی پر ’’ایک شام شیرمیاندادخان کے نام‘‘ سے تقریب کا اہتمام کیا جائیگا۔نواکتوبر کو منعقد ہونیوالی اس تقریب کا اہتمام زنجیرمیڈیا کے زیر انتظام کیا جارہاہے جس کے آرگنائزر سید وقار رضوی اور ایم آر چوہدری ہیں۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں شیرمیاندادکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے شوبز اور میڈیا سے وابستہ معروف شخصیات شامل ہوں گی جن میں گلوکار خلیل حیدر،ناصر بیراج،بھنگڑا کنگ شاہد سونو،ڈیزائنر علیزے نقوی،ملک آصف شہزادودیگر شریک ہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران سید وقاررضوی المعروف ٹائیگر شاہ نے بتایاکہ اس تقریب میں شریک شوبز شخصیات شیرمیاندادخان کے لیئے اپنے خیالات پیش کرینگی اور تقریب میں شریک گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرینگے۔اس تقریب میں استاد شیرمیاندادخان اپنی گائیگی کا مظاہرہ بھی کرینگے۔ تقریب میں شرکاء کے لیئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا جارہاہے۔
وقت اشاعت : 07/10/2020 - 13:12:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :