فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نیئر سلطانہ کی 28ویں برسی پرسوں منائی جائے گی

پیر 26 اکتوبر 2020 13:30

فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نیئر سلطانہ کی 28ویں برسی پرسوں منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نیئر سلطانہ کی 28ویںبرسی پرسوں ( منگل) کومنائی جائے گی ۔فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیو الی بیسویں صدی کی معروف ہیروئین نیئر سلطانہ1937 کو علی گڑھ میں پیدا ہوئیں ،انہیں فلموں میں جذباتی اداکاری کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے معاون اداکارہ کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن بہت جلدوہ پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی ہیروئین شمار ہونے لگیں ،ان کی بطور ہیروئین پہلی فلم ’’ قاتل ‘‘ تھی جو 1955 میں ریلیز ہوئی جبکہ ان کی آخری فلم ’’ تین یکے تین چھکے ‘‘ تھی جو 1991میں ریلیز ہوئی ۔

ان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں ’’سہیلی‘‘ ،’’سات لاکھ‘‘،’’فرض اور محبت‘‘،’’ماں کے آنسو‘‘،’’گھونگھٹ‘‘،’’اولاد‘‘،’’توحید‘‘،’’تین پھول‘‘،’’یہودی کی لڑکی ‘‘اور دیگر قابل ذکر ہیں۔نیئر سلطانہ نے معروف فلمی ہیرو درپن سے شادی کی وہ27اکتوبر1992 کو کینسر کے موذی مرض کا شکار ہو کر چل بسی تھیں انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا ۔
وقت اشاعت : 26/10/2020 - 13:30:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :