میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں، ارجن رامپال

تحقیقات میں بھرپور تعاون کر رہا ہوں ،این سی بی کے عہدیدار اچھا کام کر رہے ہیں، بھارتی اداکار

ہفتہ 14 نومبر 2020 12:39

میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں، ارجن رامپال
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) بالی ووڈ منشیات کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں این سی بی آفس طلب کیے جانے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ارجن رامپال نے کہا ہے کہ میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ منشیات کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے تفتیش کیلئے بھارتی اداکار ارجن رامپال کو ممبئی اپنے آفس طلب کیا تھا جہاں سات گھنٹے تک ارجن رامپال سے پوچھ گچھ کی گئی۔

این سی بی آفس سے باہر آنے کے بعد ارجن رامپال نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، میری رہائش گاہ سے منشیات تیار کرنے کے کچھ نسخے ملے تھے جو میں نے این سی بی کے عہدیداروں کے حوالے کردیئے ہیں‘۔ارجن رامپال نے کہا کہ ’میں تحقیقات میں بھرپور تعاون کر رہا ہوں جبکہ این سی بی کے عہدیدار اچھا کام کر رہے ہیں‘۔
وقت اشاعت : 14/11/2020 - 12:39:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :