رابی پیرزادہ طیب اردوان کی لمبی عمر کیلئے دعا گو

ہفتہ 21 نومبر 2020 11:48

رابی پیرزادہ طیب اردوان کی لمبی عمر کیلئے دعا گو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے تٴْرک صدر رجب طیب اردوان کی لمبی عٴْمر کیلئے دٴْعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔تٴْرک صدر رجب طیب اردوان کو اپنا پسندیدہ مسلمان لیڈر قرار دینے والی رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر طیب اردوان کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے جس میں تٴْرک صدر نے تٴْرکی میں ہونیوالے ’موسیقی ایکسپو میلہ‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

رجب طیب اردوان کی جا نب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ موسیقی ایکسپو میلے میں موجود سامعین سے خطاب کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔رابی پیرزادہ نے تٴْرک صدر کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دٴْعا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا کرے‘۔اٴْنہوں نے طیب اردوان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’سر میں جب بھی آپ کی پوسٹ دیکھتی ہوں تو میں آپ کی لمبی زندگی اور خوشی کی دٴْعا کرتی ہوں۔‘آخر میں رابی پیرزادہ نے تٴْرک صدر کو پورے پاکستان کی طرف سے محبت، عزت اور سلام بھی پیش کیا۔
وقت اشاعت : 21/11/2020 - 11:48:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :