اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر ممتاز فلم ’ابھی‘ میں ساتھ نظر آئیں گے

بدھ 25 نومبر 2020 19:50

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر ممتاز فلم ’ابھی‘ میں ساتھ نظر آئیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں اپنی اداکاری کا جادو دکھانے کے بعد اب پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان، گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کے ساتھ فلم ’ابھی‘ میں نظر آئیں گی۔فلم کی کاسٹ میں اداکار سلیم شیخ، عثمان پیرزادہ، محمود اسلم، احتشام الدین، یاسرہ رضوی، حنا بیات اور آصف رضا میر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

'ابھی' نامی رومانوی تھرلر فلم کی شوٹنگ کشمیر کے خوبصورت مقامات پر جاری ہے اور اس کی کہانی قوم پرستی (nationalism) کے گرد گھومتی ہے۔'ابھی' کی ہدایت اسد ملک دے رہے ہیں اور یہ فلم برطانیہ کی ایک بین الاقوامی ڈینئل جونز پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جو پاکستان میں اپنے پہلے وینچر کے لیے تیار ہے۔فلم کی کہانی گوہر ممتاز نے شعیب ربانی کے ساتھ خود لکھی ہے۔'ابھی' فلم کے ٹائٹل ٹریک میں عالمی شہرت یافتہ قوال استاد راحت علی فتح خان اور گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔تاہم اب تک فلم کی ریلیز سے متعلق کسی تاریخ کا اعلان کیا گیا لیکن آئندہ سال 'ابھی' کے ریلیز ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 25/11/2020 - 19:50:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :