برٹنی سپیئرز 39 برس کی ہو گئیں

بدھ 2 دسمبر 2020 11:55

برٹنی سپیئرز 39 برس کی ہو گئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) :امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز 39 برس کی ہو گئیں۔ کم عمری میں ہی شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی برٹنی سپیئرز 39 برس کی ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

گیارہ سال کی عمر میں انہوں نے مِکی ماس کلب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور 1999میں 18 سال کی عمر میں اپنے پہلے البم بے بی ون مور ٹائم سے عالمی شہرت حاصل کی، جو 20 ملین کی تعداد میں فروخت ہوا جس کی آمدنی کا تخمینہ 100 ملین یورو لگایا گیا ۔1999میں ہی انہوں نے اپنی دوسری البم اوپس آئی ڈیڈ ایٹ اگین ریلیز کی ۔ انہیں پاپ گلوکاری کی ملکہ کہا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 02/12/2020 - 11:55:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :