بہروز سبزواری نے کورونا کو شکست دیدی،اسپتال سے ڈسچارج

جمعرات 10 دسمبر 2020 11:40

بہروز سبزواری نے کورونا کو شکست دیدی،اسپتال سے ڈسچارج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2020ء) حال ہی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہونے والے شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کورونا وائرس کو شکست دیدی اوراسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔بہروز سبزواری کے صاحبزادے شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے چاہنے والوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں پر اللهتعالیٰ کے شٴْکر گزار ہیں کہ جس نے اپنی نبیؐ کے صدقے ہم سب کی دٴْعاؤں کو قبول کرتے ہوئے میرے والد کو صحت و تندرستی عطا کی۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا کہ ’الحمد الله میرے والد صاحب اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آگئے ہیں اور اب وہ پہلے سے کافی تندرست اور خوش ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اٴْن تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے بہروز سبزواری کے لیے دٴْعائیہ پیغامات جاری کیے تھے۔واضح رہے کہ بہروز سبزواری نے علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ دنوں کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا تھا۔کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بہروز سبزواری کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی جس کے بعد اٴْنہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 10/12/2020 - 11:40:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :