”دی ایکسپینڈیبلز3“کانیا ٹیزر جاری کردیا گیا

بدھ 12 مارچ 2014 13:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) 2012ء کی بلاک بسٹرہالی ووڈ ایکشن فلم دی ایکسپینڈیبلز2 کے سیکوئل”دی ایکسپینڈیبلز3“کانیا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔اس فلم میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے ایکشن ہیرو کام کررہے ہیں جن میں سلویسٹر اسٹالون کے علاوہ آرنلڈ شیوارزنیگر، جیٹ لی، جیسن اسٹیتھم ،انٹونیو بینڈریاس،میل گبسن،ویزلے اسنائپس اور ہیریسن فورڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دی ایکسپینڈیبلز سلسلے کی تیسری فلم کا اسکرین پلے سلویسٹر اسٹالون نے کریٹن روتھن برجر اورکیٹرن بینڈیکٹ کیساتھ مشترکہ طور پر تحریر کیا ہے جس کی کہانی دی ایکسپینڈیبلز گروہ تخلیق کرنے والے بارنی(سلویسٹر)اور کونراڈاسٹون بینکس(میل گبسن)کے گرد گھومتی ہے جو اپنے علیحدہ گروپس کے ساتھ ایک دوسرے کے مدِ مقابل آگئے ہیں۔ایکشن سے بھرپور ایکسپینڈیبلز سلسلے کی تیسری فلم دی ایکسپینڈیبلز تھری لائنز گیٹ کے تحت رواں سال15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 12/03/2014 - 13:42:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :