میری کامیابی میں ہدایتکارہ شمیم آرا کا بہت بڑا کردار ہے ‘ بابرہ شریف

وہ واقعی بڑی ہدایتکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھیں‘ انٹرویو

ہفتہ 12 دسمبر 2020 12:23

میری کامیابی میں ہدایتکارہ شمیم آرا کا بہت بڑا کردار ہے ‘ بابرہ شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2020ء) فلم انڈسٹری کی ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ میری کامیابیوں کے پیچھے ہدایتکارہ شمیم آرا کا بہت بڑا کردار ہے ،میری ان سے بڑی محبت تھی اوروہ واقعی بڑی ہدایتکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ میں نے ان کے علاوہ دیگر ہدایتکاروں کے ساتھ بھی کام کیا اور تمام فلمیں کامیاب ہوئیں لیکن میں نے شمیم آرا کے ساتھ جب بھی کام کیا وہ سپر ہٹ ہوا جس کی آج بھی مثالیں دی جاتی ہیں۔ میری کامیابیوں میں شمیم آرا مرحومہ کا بڑا کردار ہے اور میں مرتے دم تک ان کے پیار محبت اور احسانوں کوفراموش نہیںکر سکوں گی ۔

وقت اشاعت : 12/12/2020 - 12:23:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :