دپیکا نے نئے سال کے آتے ہی انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں

جمعہ 1 جنوری 2021 12:22

دپیکا نے نئے سال کے آتے ہی انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) سوشل میڈیا پر تمام تر شوبز شخصیات کی جانب سے نئے سال کی آمد پر اپنے چاہنے والوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لیے اپنے شوہر رنویر سنگھ اور دوستوں کے ہمراہ جے پور میں ہیں۔لیکن دپیکا نے اچانک نئے سال کے آتے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ٹوئٹر سے تمام تر پوسٹس اور تصویریں ڈیلیٹ کر دیں جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دپیکا کے انسٹاگرام پر 5 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں اور ان کی انسٹاگرام پر بے شمار پوسٹس موجود تھیں لیکن اب ان کی انسٹاگرام پروفائل پر ایک پوسٹ بھی نہیں ہے۔دوسری جانب دپیکا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی تمام تر پوسٹس ڈیلیٹ کی جا چکی ہیں۔صارفین کی جانب سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ایسا کیا ہوا جو دپیکا نے اپنے ساری پوسٹس ہی ہٹا دیں۔ کریشی نامی صارف کہتی ہیں کہ دپیکا نے اپنی انسٹاگرام کی تمام تر پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں، امید کرتی ہوں کہ وہ خیریت سے ہوں گی۔ ایک اور صارف کہتی ہیں کہ کیا واقعی دپیکا نے انسٹاگرام پوسٹس اور تمام تر ٹوئٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں
وقت اشاعت : 01/01/2021 - 12:22:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :