سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ اپنے نئے ڈرامے’’فتور‘‘کے ذریعہ ناظرین کو مسحورکرنے کیلئے تیارہے

محبت اور قسمت پر مبنی اس کہانی کے مرکز کرداروں میں حبا بخاری، فیصل قریشی، کرن حق اور وہاج علی شامل ہیں

جمعرات 14 جنوری 2021 15:10

سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ اپنے نئے ڈرامے’’فتور‘‘کے ذریعہ ناظرین کو مسحورکرنے کیلئے تیارہے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) 7th Sky Entertainment نے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں بے مثال شہرت حاصل کی ہے اور اب وہ قسمت اور محبت کی ایک اور کہانی لے کر آرہے ہیں جس میں انڈسٹری کے نامورفنکار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔’’فتور‘‘محبت کی ایسی کہانی ہے جوسب سے ماوراء ہے جس میں محبت کرنے والے اپنا ماضی بھول کر صرف اپنے مستقبل میں کھوجاتے ہیں۔

یہ کہانی سیف نامی نوجوان آرکیٹیکٹ اور ایک خوبصورت دوشیزہ دلنشین کے گرد گھومتی ہے ۔ سیف اپنے شعبہ میں کامیاب ہونے کے باوجود اپنی زندگی میں کسی کی کمی محسوس کرتا ہے اور اپنی ماضی کی محبت کی یادوں میں کھویا رہتا ہے۔ دلنشین ایک اوسط درجہ کی فیملی سے تعلق رکھتی ہے اور اپنی بہترین سہیلی کے بھائی حمزہ کی محبت میں گرفتار ہے ۔

(جاری ہے)

جب سیف اور دلنشین ایک دوسرے کے راستے میں آتے ہیں تودلنشین کی زندگی میں ایک غیر متوقع موڑ آجاتاہے اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہ دونوں اپنے ماضی کو بھول سکیں گے اور سکون کے ساتھ حال میں اکٹھے رہ سکتے ہیں۔

محبت اور قسمت کے اس ڈرامے کی ہدایات 7th Sky Entertainment کے دو سپر ہٹ ڈراموں رمزِعشق اور رازِالفت کے نامور ڈائریکٹر سراج الحق نے دی ہیں۔ اسے تحریر کیا ہے زنجبیل عاصم نے اور اس کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔ توقع ہے کہ یہ ڈرامہ مقبولیت کی بلندیوں کو چھولے گاجب کہ حبا بخاری، فیصل قریشی، کرن حق اور وہاج علی مرکزی کردار اد کررہے ہیں۔

یہ ڈرامہ 14جنوری سے صرف جیو انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جاچکاہے۔’’راز الفت‘‘،’’دیوانگی‘‘،’’مقدر‘‘،’’بندھے اک ڈور سے‘‘ اور’’ فطرت‘‘جیسے کئی سپر ہٹ اور بلاک بسٹر ڈراموں کے ساتھ 7th Sky Entertainment تمام ناظرین کیلئے خصوصی منفرد پروگرام پیش کرتا ہے اور اس بناء پر پاکستان کے ہرگھر میں مقبول ہوچکا ہے۔ ناظرین کی فیڈ بیک سے یہ ثابت ہوتا ہے اس کے کسی پروجیکٹ نے ان کو مایوس نہیں کیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/01/2021 - 15:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :