سلمان خان کی ٹیلینٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:21

سلمان خان کی ٹیلینٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) لیجنڈری سپر اسٹار سلمان خان کی نوجوان ٹیلنٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ پسٹا دھاکڑ ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی شوٹنگ سے واپس جارہی تھیں کہ ان کی بائیک کو حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

پسٹا دھاکڑ اپنی ایک اسسٹنٹ کے ہمراہ سیٹ سے گھر جانے کے لیے نکلیں تو راستے میں اندھیرے کے باعث سڑک پڑا گڑھا انھیں دکھائی نہیں دیا۔ اس گڑھے سے ٹکرا کر دونوں موٹر بائیک سے گرپڑیں، جہاں پسٹا روڈ کے درمیان میں گریں جبکہ ان کے ہمراہ موجود ان کی اسسٹنٹ روڈ کے کنارے پر جاگریں۔ سلمان خان کی ٹیلینٹ منیجر روڈ پر گری ہی تھیں کہ پیچھے سے ا?نے والی تیز رفتار وین ان پر چڑھ گئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

وقت اشاعت : 16/01/2021 - 23:21:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :