گلوکارہ فریحہ پرویز 51 برس کی ہوگئیں

منگل 2 فروری 2021 19:46

گلوکارہ فریحہ پرویز 51 برس کی ہوگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2021ء) ’پتنگ باز سجنا سے‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز 51 برس کی ہوگئیں۔2فروری کو لاہور میں پیدا ہونے والی فریحہ پرویز نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز اداکاری سے کیا مگر جلد ہی انہوں نے اپنی آواز کے جادو سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔

(جاری ہے)

فریحہ پرویز نے اداکاری کے ساتھ میزبانی بھی کی۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن پر بچوں کے میوزک پروگرام ’آنگن آنگن تارے‘ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔1996 میں فریحہ پرویز کا پہلا البم ’نائس اینڈ ناٹی‘ ریلیز ہوا جس میں شامل بسنت کے حوالے سے گانا ’پتنگ باز سجنا‘ ریکارڈ بریک ہِٹ ثابت ہوا اور گلوکارہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

وقت اشاعت : 02/02/2021 - 19:46:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :