ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

ماہرہ خان اس سے قبل بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر رہ چکی ہیں

منگل 16 فروری 2021 12:58

ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر کہا مجھے ماہرہ خان کو پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ماہرہ خان اس سے قبل بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر رہ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ جاوید آفریدی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر اشارے دے رہے تھے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان ہوں گی۔ کچھ عرصہ قبل جاوید آفریدی نے مداحوں سے سوال بھی کیا تھا کہ کیا ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ (حلیمہ سلطان) اسرا بلگیچ کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیا جائی جس پر مداحوں نے حامی بھرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس بار ترک اداکارہ کو سفیر مقرر کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے چند روز قبل ٹوئٹ کی تھی ’’نیا آغاز‘‘ اور اسرا بلگیچ کو ٹیگ کیا تھا جس کے جواب میں ترک اداکارہ نے بھی بالکل یہی ٹوئٹ کی تھی اور جاوید آفریدی کو ٹیگ کیا تھا۔ اس پوسٹ کے بعد تو پاکستانی شائقین کو یقین ہوگیا تھا اس بار پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ ہی ہوں گی۔ لیکن اب جاوید آفریدی نے اچانک ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/02/2021 - 12:58:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :