نومسلم جرمن وی لاگر نے اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کر لی

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے کرسٹین بیٹزمین سے منگنی کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس سے کیا، اداکارہ کی تصاویر میں ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی دے رہی ہے

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 19 فروری 2021 23:23

نومسلم جرمن وی لاگر نے اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کر لی
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 فروری 2021ء) نومسلم جرمن وی لاگر کرسٹین بیٹزمین نے اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے گزشتہ دنوں اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیربر کرسٹین بیٹزمین سے منگنی کرلی ہے۔ پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے کرسٹین بیٹزمین سے منگنی کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس سے کیا۔

اداکارہ زویا ناصر نے منگیتر کرسٹین بیٹزمین کی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرپوز کرنے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی‘۔

اداکارہ کی تصاویر میں ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی دے رہی ہے۔ خیال رہے کہ زویا ناصر اور کرسٹین بیٹزمین قریبی دوست ہیں جبکہ نوجوان جرمن وی لاگر نے چند دن قبل اسلام قبول کیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں موجود ہے ۔ جرمن یوٹیوبر کرسٹیان بیٹز مین نے اسلام قبول کرنے کی خوشخبری اپنے یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دی۔ کرسٹیان نے یوٹیوب پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور کلمہ شہادت اداکرنے کی مکمل ویڈیو شیئر کی۔ اور اس ویڈیو کے ساتھ اپنے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی وجہ اور کس چیز نے انہیں اتنا زیادہ متاثر کیا کہ انہوں نے سیدھے اور سچے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا یہ سب بتایا۔

کرسٹیان بیٹزمین نے لکھا ہائے میرا نام کرس بیٹزمین ہے اور آج میں باضابطہ طور اسلام قبول کروں گا۔ اس سے پہلے کہ میں آپ کو اپنے اسلام قبول کرنے کا سارا عمل دکھاؤں جسے شہادہ (کلمہ شہادت اداکرنا کہتے ہیں) میں آپ کو مختصر طور پر اپنی کہانی بتانا چاہتاہوں۔میں نے گزشتہ دسمبر میں (تقریباً ایک سال پہلے) یہ یوٹیوب چینل شروع کیا تھا اور میں نے پاکستان میں تقریباً ایک سال گزارا ہے۔

اس دوران میں پاکستان میں بہت سے ناقابل یقین لوگوں سے ملا اور ان لوگوں سے میں نے ان کے مذہب اور رہن سہن کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔میں یورپ میں پلا بڑھا ہوں جہاں لفظ ”اسلام“ کو ہمیشہ غلط معنوں میں لیتے ہیں اور اسے منفیت، جنگ، دہشت گردی سے جوڑتے ہیں۔ ایمانداری سے بتاؤں تو میں کبھی بھی بہت مذہبی شخص نہیں تھا لہٰذا مجھے اس سے کوئی غرض نہیں تھی کہ لوگ کیا سوچتے ہیں۔

میرے بچپن کے سب سے بہترین دوست مسلمان تھے اور ہم ہمسائے تھے،ہم سب اندر سے انسان ہی ہیں۔ اسلام امن کا مذہب ہے اور مجھے اس سے ایک گہرا تعلق محسوس ہوتا تھالہٰذا میں اپنے اندر کی گہرائیوں کو جاننا چاہتا تھا۔کرسٹیان اسلام قبول کرنے کی ویڈیو میں اپنی زندگی کی پہلی نماز اداکرتے نظر آئے۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد کرسٹیان نے اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا مجھے بہت ہلکا پھلکا محسوس ہورہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ مجھے اپنے جسم پر اب مکمل اختیار ہے۔یہ بہت مثبت احساس ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
وقت اشاعت : 19/02/2021 - 23:23:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :