بگ باس 14 کے رنر اپ راہول ویدیا بھی پاوری بخار میں مبتلا ہوگئے

بدھ 24 فروری 2021 20:16

بگ باس 14 کے رنر اپ راہول ویدیا بھی پاوری بخار میں مبتلا ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ اور گلوکار راہول ویدیا بھی پاوری ٹرینڈ میں شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

راہول ویدیا نے بگ باس کے سیزن 14 کے فائنل میں رنر اپ کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ جشن منانے کی ویڈیو انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی۔مذکورہ ویڈیو میں راہول ویدیا نے بھی پاکستانی پاوری گرل دنانیر مبین سے متاثر ہوتے ہوئے یہ تین جملے کہی:یہ میں ہوں، یہ میرا گھر ہے اور یہاں پاوری ہورہی ہے۔راہول ویدیا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ بگ باس 14 کے بعد والی پاوری۔

وقت اشاعت : 24/02/2021 - 20:16:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :