فرانسیسی سیاح کا رچرڈ گیر پر ترس، پیزے کا ٹکڑا پیش کر دیا
بدھ 30 اپریل 2014 11:24
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) اس واقعے کے بعد سے فرانسیسی سیاح معروف امریکی اداکار رچرڈ گیر کے ساتھ عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ فلمی شوٹنگ کے حقیقی گمان کی وجہ سے پیش آیا۔ مثل مشہور ہے کہ "لاعلمی بھی ایک نعمت ہے"۔ ایک نامعلوم فرانسیسی سیاح کے لیے بھی لاعلمی میں اس سے سرزد ہونے والا واقعہ اس کے لئے نعمت ثابت ہوا کیونکہ اس کے بعد سے وہ بھی معروف امریکی اداکار رچرڈ گیر کے ساتھ عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے دورے کے دوران حال ہی میں ایک فرانسیسی خاتون سیاح نے معروف اداکار رچرڈ گیر کو غریب سمجھ کر اپنے پاس سے پیزے کا ایک ٹکڑا پیش کیا۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ معروف امریکی اداکار ہے جو کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر فلم کے کسی منظر کی عکس بندی کرا رہا ہے۔
(جاری ہے)
امریکی اخبار کے مطابق یہ واقعہ حال ہی میں اس وقت پیش آیا جب ایک 42 سالہ فرانسیسی سیاح کارین فالنی گومبو اپنے شوہر اور 15سالہ بیٹے کے ہمراہ مین ہٹن کے گرانڈ سنٹرل سٹیشن کے قریب واقع ایک بیکری سے پیزا لے کر باہر نکلی۔
اس کی نظر کچھ فاصلے پر ایک شخص پر پڑی جو کوڑے کے ڈھیر پر کچھ ڈھونڈ رہا تھا۔ وہ تیزی کے ساتھ اس کی طرف بڑھی قریب جا کر اسے غریب سمجھتے ہوئے پیزے کا ایک ٹکڑا اسے کھانے کو دیا۔ چونسٹھ سالہ رچرڈ گیر نے خاتون کا شکریہ ادا کیا۔ رچرڈ گیر نے اس وقت فرانسیسی سیاح پر یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ معروف امریکی اداکار ہے اور فلم "ٹائم آئوٹ آف مائینڈ" نامی فلم کی عکس بندی کر رہا ہے۔ خاتون کو دو دن بعد اس وقت پتہ چلا جب اخبار نے سارے واقعے کی تصاویر شائع کر دیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Brad Pitt
Salman Khan
Tabu
Daniela Melchior
Bhumi Pednekar
Sonu Sood
Ashley Johnson
Mark Harmon
Sajjad Ali
Jensen Ackles
Kim Sharma
Kurt Russell
Showbiz News In Urdu
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا77واں یوم پیدائش 5مئی کو منایا جائے گا
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا