امریکی کامیڈین نائکی نیش گلیڈ میڈیا ایوارڈز کی میزبانی کریں گی

جمعرات 4 مارچ 2021 12:46

امریکی کامیڈین نائکی نیش   گلیڈ  میڈیا ایوارڈز کی میزبانی  کریں گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2021ء) معروف امریکن کامیڈین نائکی نیش رواں برس گلیڈ  میڈیا ایوارڈ زکی میزبانی  کریں گی۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق  32 ویں سالانہ گلیڈ میڈیا ایوارڈ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 8 اپریل  کو گلیڈ میڈیا ایوارڈز کی تقریب  اداکارہ نائکی نیش کی میزبانی میں منعقد کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس برس  آن لائن منعقد کی جانے والی ایوارڈ تقریب کو سب سے پہلے اسی دن شام 8بجے یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پہلی گیلاڈ میڈیا ایوارڈز کی تقریب  1990 میں منعقد ہوئی تھی جس میں 7 مختلف زمروں میں 37 نامزگیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 04/03/2021 - 12:46:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :