فلم بینوں کو سینما گھروں تک لانے کیلئے روایتی تحریروں سے جان چھڑاکر نئے موضوعات تلاش کرناہونگے ‘ افتخار ٹھاکر،انڈسٹری کے حوالے سے مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں،2015ء اسکی بحالی کا سال ثابت ہوگا ‘نامور کامیڈین کی گفتگو

اتوار 18 مئی 2014 13:25

فلم بینوں کو سینما گھروں تک لانے کیلئے روایتی تحریروں سے جان چھڑاکر نئے موضوعات تلاش کرناہونگے ‘ افتخار ٹھاکر،انڈسٹری کے حوالے سے مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں،2015ء اسکی بحالی کا سال ثابت ہوگا ‘نامور کامیڈین کی گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں،انڈسٹری جس طرف گامزن ہے انشا اللہ 2015ء اسکی بحالی کا سال ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری انڈسٹری مکمل طور پر اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں لیکن ہمیں پھر بھی مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں بلکہ اسکی بحالی میں ا پنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔ انڈسٹری کو پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے اور اس طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم بینوں کو سینما گھروں تک لانے اور فلموں کی کامیابی کے لئے ہمیں اب روایتی تحریروں سے جان چھڑاکر نئے موضوعات تلاش کرنے چاہئیں ۔

وقت اشاعت : 18/05/2014 - 13:25:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :