ریتک روشن نے اپنی سابق اہلیہ سوزین خان کی تصویر کو اچھا قرار دیدیا

جمعرات 25 مارچ 2021 12:40

ریتک روشن نے اپنی سابق اہلیہ سوزین خان کی تصویر کو اچھا قرار دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2021ء) بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی سابق اہلیہ سوزین خان کی تصویر کو اچھا قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان نے انسٹاگرام پر اپنی مرر سیلفی شیئر کی اور لکھا کہ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں لڑکا ہوں۔

(جاری ہے)

سوزین خان کی تصویر پر ریتک روشن نے لکھا کہ یہ ایک اچھی تصویر ہے۔واضح رہے کہ ریتک روشن اور سوزین خان نے 2000 میں شادی کی تھی۔یہ دو بیٹوں کے والدین ہیں اور ان کے درمیان 2014 میں طلاق ہوگئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریتک اور سوزین اب بھی اچھے دوست ہیں، ریتک روشن اکثر سوزین خان کی تصاویر پر تعریفی جملے بھی لکھتے ہیں

وقت اشاعت : 25/03/2021 - 12:40:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :