نریندر مودی کی تقریب حلف برداری، بالی وڈ اداکار بھی مدعو

ہفتہ 24 مئی 2014 23:28

نریندر مودی کی تقریب حلف برداری، بالی وڈ اداکار بھی مدعو

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) نریندرمودی کی وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اداکار سلمان خان اور رجنی کانت کو مدعو کیا جائے گا۔ ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں بالی وڈ کے صرف چند فنکاروں کو ہی مدعو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن، تامل فلموں کے سپرسٹار، رجنی کانت اور سپر سٹار سلمان خان کو مدعو کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ فنکار نریندرمودی کے بھرپور حامی ہیں۔

امیتابھ بچن ، ریاست گجرات میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مودی کی مہم کا حصہ تھے۔ رجنی کانت مودی کی مہم کے دوران ان کی بھرپور حمایت کرتے رہے ہیں۔ حمایت کے ساتھ ساتھ سلمان خان تو نریندری مودی کے ساتھ باقاعدہ پتنگ بازی بھی کرتے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/05/2014 - 23:28:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :