امریکی اداکارہ سلینا گومز کی فلم سیٹ سے تصاویر وائرل

تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کو ٹی وی سیریز سے متعلق کچھ معلومات کا اندازہ بھی ہونے لگا

جمعرات 1 اپریل 2021 10:45

امریکی اداکارہ سلینا گومز کی فلم سیٹ سے تصاویر وائرل
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2021ء) امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز کی ٹی وی سیریز کے لئے ایک سین کی عکس بندی کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کو ٹی وی سیریز سے متعلق کچھ معلومات کا اندازہ بھی ہونے لگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں سین کی شوٹنگ کے دوران سلینا گومز کو ساتھی اداکار مارٹن کے ساتھ دیکھا گیا۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار شوٹنگ کے لئے سنجیدہ نظر آرہے ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں انہیں باتیں کرتے اور مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ٹی وی سیریز تین اجنبی افراد کے گرد گھومتی ہے جو کہ ایک قتل کی واردات میں الجھ جاتے ہیں اور اسے حل کرنے کے لئے ساتھ کام کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/04/2021 - 10:45:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :