ایک عشرہ گزرنے کے باوجود بھی پاکستان فلم انڈسٹری میں ہیروئن کا بحران بدستور موجود ش

جمعہ 27 جون 2014 18:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) ایک عشرہ گزرنے کے باوجود بھی پاکستان فلم انڈسٹری میں ہیروئن کا بحران بدستور موجود ہے ، تھیٹر سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں قسمت آزمائی کے باوجود فلم انڈسٹری میں ہیروئن کے بحران کو پُر نہ کر سکیں ۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک عشرے کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور ہیروئنز صائمہ ، نرگس ، مدیحہ شاہ ، ثناء ، میرا ، لیلیٰ ، عندلیب ، زارا شیخ ، نور اور خوشبو شامل کے متبادل کے طور پر کوئی اداکارہ سامنے نہیں آ سکی ۔

(جاری ہے)

تھیٹر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ صائمہ خان ، ندا چوہدری ، میگھا ، عائشہ چوہدری ، صوبیہ خان ، لاشانہ ، کرینہ جان ، نگار چوہدری ، ماہ نور ، ہما علی اور سدرہ نور سمیت دیگر اداکاراؤں نے فلموں میں اداکاری کی مگر وہ اپنی سینئر اداکاراؤں کی متبادل ثابت نہ ہو سکیں اور آج بھی مجبوراً فلمسازوں کو اپنی فلموں میں صائمہ ، میرا ، خوشبو اور ثناء کو کاسٹ کرنا پڑتا ہے ۔ فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایک عشرہ گزرنے کے باوجود بھی فلم انڈسٹری میں کوئی اداکارہ مستقل حصہ نہیں بن سکی ۔

وقت اشاعت : 27/06/2014 - 18:39:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :