ہالی ووڈ کامیڈی ڈرامہ فلم”دی ہنڈرڈ فْٹ جرنی“کا ٹریلر ریلیز

منگل 1 جولائی 2014 15:45

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014) ہالی ووڈاور بالی ووڈ کا مِکس تڑکا لِئے نئی کامیڈی ڈرامہ فلم”دی ہنڈرڈ فْٹ جرنی“کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے۔ ہدایتکارلیسی ہالسٹروم کی اس فلم کی کہانی فرانس کے چھوٹے سے ٹاؤن میں رہائش پذیر ایک ایسے بھارتی خاندان کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایشیائی کھانوں کا منفرد ذائقہ متعارف کروانے کیلئے ریسٹورنٹ کا قیام عمل میں لاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیون اسپیلسبرگ، اوپرا وِنفرے اورجولیٹ بلیک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں بالی ووڈ کے نامور اداکاراوم پوری اور جوہی چاولہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جن کے علاوہ ہیلن میرن، منیش دیال اور شارلیٹ لی بون اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔ کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم 25 ملین ڈالر لاگت سے مکمل کی گئی ہے جس کی موسیقی نامور میوزیشن اے آر رحمان نے دی ہے۔ دو مختلف تہذیبوں اور کلچرزکے ملاپ پر مبنی فلم ”دی ہنڈرڈ فْٹ جرنی“بیسٹ سیلینگ ناول سے ماخوذ ہے جو والٹ ڈزنی اسٹودیوزاور موشن پکچرز کے تحت 8اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

وقت اشاعت : 01/07/2014 - 15:45:39

Rlated Stars :