مجھے اپنا وزن بہت پہلے ہی کم کرلینا چاہئے تھا،ریبل ولسن

مجھے اپنا وزن 40 کے بجائے 30 سال کی عمر کے دوران کم کرلینا چاہئے تھا

منگل 1 جون 2021 12:01

مجھے اپنا وزن بہت پہلے ہی کم کرلینا چاہئے تھا،ریبل ولسن
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) آسٹریلوی نژاد ہالی ووڈ اداکارہ و کامیڈین ریبل ولسن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنا وزن 40 کے بجائے 30 سال کی عمر کے دوران کم کرلینا چاہئے تھا۔ایک گفتگو کے دوران ریبل ولسن نے کہا کہ اب مجھے معلوم ہے کہ میں کرسکتی ہوں،اکثر مجھے افسوس ہوتا ہے کہ میں نے اپنا وزن پہلے ہی کم کیوں نہیں کیا۔

ریبل ولسن نے مزید کہا کہ ہر کسی کا سفر مختلف ہوتا ہے اور یہ کوئی دوڑ یا مقابلہ نہیں،مجھے وزن میں کمی کر کے فائدہ ہوا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ اپنا موازنہ دوسرے لوگوں سے نہ کروں لیکن مجھے وزن سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنے والوں سے ہمدردی ہے کیونکہ میں خود بھی اس مسئلے کا شکار رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جدید علاج کی سہولتیں میسر رہیں،لیکن میں نے اس دوران یہ سیکھا کہ چھوٹے چھوٹے کام جو میں روز کرتی ہوں اس سے فرق پڑتا ہے جیسا کہ چہل قدمی جو کہ بالکل مفت ہے۔

وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چہل قدمی کرسکتا ہے اور زیادہ پانی پی سکتا ہے۔آپ چاہے کسی بھی عمر کے ہوں شروعات کرنے کے لئے ابھی دیر نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ ریبل ولسن نے گزشتہ سال 8 ماہ کے دوران اپنا وزن 18 کلو کم کیا تھا۔
وقت اشاعت : 01/06/2021 - 12:01:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :