عائشہ عمر ایک سال سے کھوئے بندے واپس ملنے پر خوشی سے نہال

جمعہ 4 جون 2021 17:08

عائشہ عمر ایک سال سے کھوئے بندے واپس ملنے پر خوشی سے نہال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) پاکستان شو بز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کو اپنے ایک سال سے کھوئے ہوئے بٴْندے اچانک واپس مل گئے ہیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔اداکارہ عائشہ عمر کو اپنے کھوئے ہوئے بٴْندے ملنے کی بہت خوشی ہوئی ہے کیونکہ اِن کا رنگ اِن کی ساڑھی کے رنگ سے بالکل میچ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں عائشہ عمر پیچ (سامن گلابی رنگ) کی دلکش ساڑھی پہنے اپنے ایک خاص انداز میں پوز دیتے ہوئے پر کشش نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’سرمئی رنگ کی دیوار، بندھے ہوئے بال اور ساتھ میں اچانک سے مل جانے والے میچنگ بٴْندے جو میں نے ایک سال پہلے کھو دیئے تھے‘۔
وقت اشاعت : 04/06/2021 - 17:08:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :