کترینہ نے اپنی نئی فلم ’بینگ بینگ‘ کیلئے ایک کروڑ میں 2 جوڑے خرید لئے

ہفتہ 5 جولائی 2014 15:12

کترینہ نے اپنی نئی فلم ’بینگ بینگ‘ کیلئے ایک کروڑ میں 2 جوڑے خرید لئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نئی آنے والی فلم ’بینگ بینگ‘ کے لئے اپنی جیب سے ایک کروڑ میں 2 جوڑے خرید لئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’بینگ بینگ‘ کے ہدایت کار نے ڈریس ڈیزائنر انیتا شروف اداجانیہ سے فلم کی شوٹنگ کے لئے 2 جوڑے تیار کرنے کا آرڈر دیا لیکن جو سوٹس تیار کئے گئے وہ فلم کے معیار کے مطابق نہیں تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بینگ بینگ کی ہدایت کار ٹیم نے گریون میگویل کو فلم کے لئے 2 مزید جوڑے تیار کرنے کاکہا۔

گریون میگویل نے فلم کےلئے 2 گاؤن تیار کئے اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کر ڈالا تاہم بینگ بینگ کی پروڈکشن ٹیم نے یہ کہہ کر جوڑے لینے سے انکار کر دیا کہ اتنی زیادہ قیمت ادا نہیں کی جا سکتی جس پر کترینہ کیف معاملے کو سلجھانے کے لئے میدان میں آ گئیں اور کہا کہ وہ اپنی فلم میں معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتی اس لئے یہ رقم اپنی جیپ سے ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف فلم بینگ بینگ میں اداکار ہرتیک روشن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 05/07/2014 - 15:12:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :