سپریم کورٹ کا اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کیس میں صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کو نوٹس

پیر 14 جون 2021 14:36

سپریم کورٹ کا اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کیس میں صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کو نوٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کیس میں صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کو نوٹس جاری کر دیا ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ دور ان سماعت وفاقی حکومت نے بھی عمر فاروق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کو مدنظر نہیں رکھا،عمر فاروق ظہور نے ریڈ نوٹس واپس لینے کی استدعا بھی نہیں کی تھی۔

انہوںنے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ نے انٹرپول کی جانب سے جاری ریڈ نوٹس بھی واپس لینے کا حکم دیا،عمر فاروق مفرور ملزم ہے ہائیکورٹ انکی درخواست سن ہی نہیں سکتی تھی۔ اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہاکہ 2009 میں میری بچیاں اغوا کی گئیں تاحال انھیں واپس نہیں لایا جاسکا،میرا سابق شوہر ملاقات کے بہانے میری دونوں بچیوں کو اغوا کر کے دبئی لے گیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
وقت اشاعت : 14/06/2021 - 14:36:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :