ایشوریا فلم ’’جذبہ‘‘ میں پہلی مرتبہ جان ابراہم کیساتھ جلوہ گر ہونگی

جمعرات 10 جولائی 2014 12:38

ایشوریا فلم ’’جذبہ‘‘ میں پہلی مرتبہ جان ابراہم کیساتھ جلوہ گر ہونگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) ایشوریا رائے اور جان ابراہم جو بالی ووڈ کے بہترین اداکار جانے جاتے ہیں ہیں مگر آج تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر نہیں ہوئے ہیں۔ اب اطلات ہیں کہ ایشوریا رائے جوسنجے گپتا کی فلم ’’جذبہ ‘‘ سے بالی ووڈ میں پانچ سال بعد واپس آرہی ہیں‘ اس فلم میں وہ جان ابراہم کے ساتھ کام کریں گی۔

سننے میں آیا ہے کہ سنے گپتا اس فلم میں اپنے سب سے قابل اعتماد اور پسندیدہ اسٹار جان ابراہم کو ’’جذبہ ‘‘ میں ایشوریا رائے کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس فلم میں جان ابراہم گینگسٹر ابو سلیم کا کردار نبھائیں گے، گینگسٹر ابو سلیم کو حال ہی میں پرتگال کی حکومت نے بھارت کے حوالے کیا ہے۔

(جاری ہے)

جان ابراہم اس سے پہلے بھی گپتا کی ایک فلم میں گینگسٹر کا کردار ادا کر چکے ہیں جب کہ اداکار اور ڈائریکٹر سنجے گپتا بھی جان ابراہم کے ساتھ اس سے پہلے دو فلموں میں اکٹھے کام کر چکے ہیں جن میں سے ایک ’’زندہ ‘‘ اور ’’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈا والا‘‘ بھی ہے۔

فلم ’’جذبہ ‘‘ میں پہلی مرتبہ اب جان ابراہم اور ایشوریا رائے ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں جب کہ یہ ایک کچھ عجیب سا ہے کہ دونوں اس سے پہلے کبھی بھی ایک ساتھ کسی فلم میں پردہ اسکرین پر اکٹھے نظر نہیں آئے۔ جذبہ فلم سے ایشوریا رائے 5 سال بعد پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں‘ اس سے قبل ایشوریا 2010ء میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’گزارش ‘‘ میں دیکھی گئی ہیں۔

ایشوریا رائے اس فلم میں متعدد اسٹنٹ سین کرتی نظر آئیں گی اور اس سلسلہ میں ہالی ووڈ کے معروف اسٹنٹ ڈائریکٹر سپائیرو رزاٹوز نے انھیں خصوصی تربیت بھی دی ہے، فلم کی شوٹنگ اگلے برس شروع ہوگی اور توقع کی جا رہی ہے کہ 2015 ء میں ایشوریا کی یہ ’’جذبہ ‘‘ فلم کانز کے فلمی میلے بھی رکھی جائے گی۔ سنجے گپتا کی اس فلم کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ایشوریا اور جان ابراہم دونوں ہی اس فلم میں مرکزی کرداروں میں کاسٹ کرلیے گئے ہیں، فلم میں جان ابراہم گینگسٹر ابو سلیم کا کردار ادا کریں گے۔

اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق’’جان ایشوریا رائے کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے متعلق بہت خوش نظر آ رہے ہیں‘ انھوں نے اس کردار کو پسند کرتے ہوئے فوری طور پر کام کرنے کی حامی بھر لی ہے‘‘۔ فلم جذبہ کے لیے باقی اداکاروں کے لیے کاسٹ کو ابھی فائنل کرنا باقی ہے۔ ڈائریکٹر گپتا اس ایکشن اور تھرلر فلم کی شوٹنگ 2015ء کے پہلے ہی ماہ جنوری میں شروع کر رہے ہیں۔

جان ابراہم کی سنجے گپتا کے ساتھ یہ پانچویں فلم ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ’’شاید جان ابراہم کا کردار فلم جذبہ میں اتنا بڑا نہ ہو مگر کہانی کے اعتبار سے ان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوگا‘‘۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم کو گورنگ دوشی پروڈیوس کریں گے لیکن اس کی ابھی تصدیق نہیں ہو پائی۔ فلم ’’جذبہ ‘‘ کا اعلان رواں برس ایشوریا ہی نے کانز فلمی میلے میں کیا تھا۔

وقت اشاعت : 10/07/2014 - 12:38:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :