ایشوریا فلم ’’جذبہ‘‘ میں پہلی مرتبہ جان ابراہم کیساتھ جلوہ گر ہونگی
جمعرات 10 جولائی 2014 12:38
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) ایشوریا رائے اور جان ابراہم جو بالی ووڈ کے بہترین اداکار جانے جاتے ہیں ہیں مگر آج تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر نہیں ہوئے ہیں۔ اب اطلات ہیں کہ ایشوریا رائے جوسنجے گپتا کی فلم ’’جذبہ ‘‘ سے بالی ووڈ میں پانچ سال بعد واپس آرہی ہیں‘ اس فلم میں وہ جان ابراہم کے ساتھ کام کریں گی۔
سننے میں آیا ہے کہ سنے گپتا اس فلم میں اپنے سب سے قابل اعتماد اور پسندیدہ اسٹار جان ابراہم کو ’’جذبہ ‘‘ میں ایشوریا رائے کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس فلم میں جان ابراہم گینگسٹر ابو سلیم کا کردار نبھائیں گے، گینگسٹر ابو سلیم کو حال ہی میں پرتگال کی حکومت نے بھارت کے حوالے کیا ہے۔(جاری ہے)
جان ابراہم اس سے پہلے بھی گپتا کی ایک فلم میں گینگسٹر کا کردار ادا کر چکے ہیں جب کہ اداکار اور ڈائریکٹر سنجے گپتا بھی جان ابراہم کے ساتھ اس سے پہلے دو فلموں میں اکٹھے کام کر چکے ہیں جن میں سے ایک ’’زندہ ‘‘ اور ’’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈا والا‘‘ بھی ہے۔
فلم ’’جذبہ ‘‘ میں پہلی مرتبہ اب جان ابراہم اور ایشوریا رائے ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں جب کہ یہ ایک کچھ عجیب سا ہے کہ دونوں اس سے پہلے کبھی بھی ایک ساتھ کسی فلم میں پردہ اسکرین پر اکٹھے نظر نہیں آئے۔ جذبہ فلم سے ایشوریا رائے 5 سال بعد پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں‘ اس سے قبل ایشوریا 2010ء میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’گزارش ‘‘ میں دیکھی گئی ہیں۔ایشوریا رائے اس فلم میں متعدد اسٹنٹ سین کرتی نظر آئیں گی اور اس سلسلہ میں ہالی ووڈ کے معروف اسٹنٹ ڈائریکٹر سپائیرو رزاٹوز نے انھیں خصوصی تربیت بھی دی ہے، فلم کی شوٹنگ اگلے برس شروع ہوگی اور توقع کی جا رہی ہے کہ 2015 ء میں ایشوریا کی یہ ’’جذبہ ‘‘ فلم کانز کے فلمی میلے بھی رکھی جائے گی۔ سنجے گپتا کی اس فلم کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ایشوریا اور جان ابراہم دونوں ہی اس فلم میں مرکزی کرداروں میں کاسٹ کرلیے گئے ہیں، فلم میں جان ابراہم گینگسٹر ابو سلیم کا کردار ادا کریں گے۔
اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق’’جان ایشوریا رائے کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے متعلق بہت خوش نظر آ رہے ہیں‘ انھوں نے اس کردار کو پسند کرتے ہوئے فوری طور پر کام کرنے کی حامی بھر لی ہے‘‘۔ فلم جذبہ کے لیے باقی اداکاروں کے لیے کاسٹ کو ابھی فائنل کرنا باقی ہے۔ ڈائریکٹر گپتا اس ایکشن اور تھرلر فلم کی شوٹنگ 2015ء کے پہلے ہی ماہ جنوری میں شروع کر رہے ہیں۔
جان ابراہم کی سنجے گپتا کے ساتھ یہ پانچویں فلم ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ’’شاید جان ابراہم کا کردار فلم جذبہ میں اتنا بڑا نہ ہو مگر کہانی کے اعتبار سے ان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوگا‘‘۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم کو گورنگ دوشی پروڈیوس کریں گے لیکن اس کی ابھی تصدیق نہیں ہو پائی۔ فلم ’’جذبہ ‘‘ کا اعلان رواں برس ایشوریا ہی نے کانز فلمی میلے میں کیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.