مشہور فلم ہیری پوٹر میں ویئر وولف کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ڈیوڈ لیجینو، ڈیتھ ویلی میں مردہ پائے گئے، پچاس سالہ اداکار کی لاش پنوراما میں ایک مشہور فلمی سپاٹ زیبرسکی پوائنٹ کے قریب سے ملی، موت عارضہ قلب کی وجہ سے ہوئی ، پولیس

ہفتہ 12 جولائی 2014 22:06

مشہور فلم ہیری پوٹر میں ویئر وولف کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ڈیوڈ لیجینو، ڈیتھ ویلی میں مردہ پائے گئے، پچاس سالہ اداکار کی لاش پنوراما میں ایک مشہور فلمی سپاٹ زیبرسکی پوائنٹ کے قریب سے ملی، موت عارضہ قلب کی وجہ سے ہوئی ، پولیس

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) مشہور فلم 'ہیری پوٹر' میں ویئر وولف کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ڈیوڈ لیجینو، ڈیتھ ویلی میں مردہ پائے گئے ہیں۔امریکی پولیس کے مطابق پچاس سالہ اداکار کی لاش پنوراما میں ایک مشہور فلمی سپاٹ زیبرسکی پوائنٹ کے قریب سے ملی۔مقامی پولیس شیرف کے مطابق اْن کی موت عارضہ قلب کی وجہ سے ہوئی۔

ہائیکنگ کرنے والے دو افراد کو ڈیوڈ لیجینو کی لاش کو ڈیتھ ویلی کے ایک دور دراز علاقے سے ملی، جہاں کا درجہ حرارت گرمیوں میں 49 ڈگری سیلسیئس تک جا پہنچتا ہے۔انیو کنٹری شیرف آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ڈیتھ ویلی سے ملنے والی لاش کو پچاس سالہ امریکی شخص ڈیوڈ لیجینو کے نام سے شاخت کرلیا گیا۔بیان کے مطابق ڈیوڈ کی موت کی وجہ عارضہ قلب کو قرار دیا گیا، تاہم موت کی حتمی وجہ کا تعین کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ لیجینو نے 'ہیری پوٹر اینڈ دی ہالف بلڈ پرنس' (2009) اور ' ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز' سمیت ہیری پوٹر سیریز کی متعدد فلموں میں کام کیا۔ڈیوڈ برطانوی سوپ اوپیرا 'ایسٹ اینڈرز، دی بِل اور ایمرالڈ' کے ساتھ 2005 کے 'بیٹ مین بگنز' میں بھی جلوہ گر ہوئے۔لیجینو نے اسکول کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد پرفارمنگ آرٹس کی تعلیم حاصل کی اور 2000 میں گائیرچی کی لندن گینگسٹر فلم 'اسنیچ' میں کردار ادا کرنے سے قبل وہ ایک ماہر ریسلر بن چکے تھے۔آئی ایم ڈی بی کی انڈسٹری ویب سائٹ پر موجود ڈیوڈ لیجینو کی پروفائل کے مطابق جس عرصے میں انھیں فلموں میں کام نہیں ملتا تھا، وہ دیگر پیشے اپنا کر روزی کمایا کرتے تھے، تاہم ہیری پوٹر میں کام کرنے کے بعد ان کے کریئر کو صحیح معنوں میں ترقی ملی۔

وقت اشاعت : 12/07/2014 - 22:06:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :