بیلا حدید کون ہی نوشین شاہ کا صارف سے سوال

پیر 26 جولائی 2021 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے اٴْن پر تنقید کرنیوالے صارف سے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کے بارے میں پوچھ لیا۔گزشتہ روز نوشین شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اٴْنہوں نے منفرد قسم کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں نوشین شاہ کے ہمراہ اٴْن کی کچھ سہیلیاں بھی موجود ہیں جبکہ یہ تصویریں کسی تقریب کی ہیں۔

(جاری ہے)

نوشین شاہ کی پوسٹ پر جہاں اٴْن کے مداحوں نے اٴْن کے اسٹائل کی خوب تعریف کی تو وہیں ناقدین نے تنقید کے خوب تیر بھی برسائے۔مرات آفتاب نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے بیلا حدید کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔‘صارف کے کمنٹ کے جواب میں نوشین شاہ نے پوچھا کہ ’یہ بیلا حدید کون ہی ‘۔حماد حیدر نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ماشاء اللہ ! آپ ہماری بکری جیسی لگ رہی ہیں‘۔صارف کی تنقید کے جواب میں نوشین شاہ نے قہقہے والا ایموجی بنادیا۔
وقت اشاعت : 26/07/2021 - 22:44:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :