یاسر حسین نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

منشا پاشا کے ساتھ ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہا ہوں‘ کامیڈین اداکار و میزبان

بدھ 28 جولائی 2021 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) کامیڈین اداکار و میزبان یاسر حسین نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔یاسر حسین نے انسٹاگرام پر منشا پاشا کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لال کیپ پہن رکھی ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ یہ لال کیپ کوئی عام کیپ نہیں ہے بلکہ ایک ڈائریکٹر کا کیپ ہے۔انہوں نے لکھا کہ منشا پاشا کے ساتھ ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہا ہوں، اور ان کے ساتھ کام کرنے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔یاسر حسین نے منشا پاشا کیلئے یہ بھی کہا کہ عموماً اچھے لوگ اچھے اداکار بھی ہوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/07/2021 - 11:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :